31 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں عوام نے حکومت اور پوليس کے تشدد پسندانہ اقدامات کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرے کيے ہيں-

ابنا: بحرين کے متعدد شہروں ميں عوام نے آل خليفہ حکومت اور سيکورٹي فورس کي تشدد آميز کارروائيوں پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے کيے جس کے بعد پوليس نے کئي مظاہرين کو گرفتار کر ليا- مظاہرين نے اسي طرح آل خليفہ حکومت سے اقتدار چھوڑنے اور سياسي قيديوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کيا- يہ مظاہرے بحرين ميں سيکورٹي فورس کے ہاتھوں چار بحريني باشندوں کے قتل کے بعد ہوئے ہيں- واضح رہے کہ بحرين ميں چودہ فروري دو ہزار گيارہ سے آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خلاف پرامن انقلابي تحريک شروع ہوئي ہے اور مظاہرين پر بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں اب تک سيکڑوں افراد جاں بحق اور زخمي ہو چکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں گرفتار ہونے والوں ميں سے بہت سے افراد کے بارے ميں کوئي خبر نہيں ہے.........

/169